ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مغربی بنگال کانگریس نے کہا، مرکز میں حکومت بنانے کے لیے ممتابنرجی کی حمایت نہیں لیں گے

مغربی بنگال کانگریس نے کہا، مرکز میں حکومت بنانے کے لیے ممتابنرجی کی حمایت نہیں لیں گے

Thu, 18 Apr 2019 20:43:29  SO Admin   S.O. News Service

کولکاتہ:18 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال کانگریس کے صدر سومین مترا نے کہا ہے کہ مرکز میں اگلی حکومت بنانے کے لیے ان کی پارٹی نہ تو ممتا بنرجی کی ترنمول کانگریس سے حمایت مانگے گی اور نہ ہی معلق پارلیمنٹ بننے کی پوزیشن میں ان کے وزیر اعظم بننے کی کوشش کی حمایت کرے گی۔انہوں نے ممتا بنرجی کو آر ایس ایس۔بی جے پی کا سب سے بڑا اور قابل اعتمادساتھی قراردیاہے۔ایک انٹرویومیں سومین مترا نے کہا کہ بی جے پی مخالف طاقت کے طور پر ممتا بنرجی اور ان کی پارٹی کی معتبریت نہیں ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ انتخابات کے بعد ضرورت پڑنے پرممتابنرجی نے بی جے پی کی حمایت کرنے کے اپنے متبادلات کوکھلارکھاہے۔مترا نے کہاکہ میں مکمل ردعمل کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ اکثریت سے دور رہنے کی صورت میں اگلی حکومت بنانے کے لئے کانگریس ممتا بنرجی یا ترنمول کانگریس سے حمایت نہیں لے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں ان کی حمایت کی ضرورت نہیں ہے،ہم یو پی اے کے ساتھیوں کے ساتھ مل کر خود ہی حکومت بنائیں گے،یو پی اے کو آسانی سے اکثریت مل جائے گی۔بتا دیں کہ ممتا بنرجی اکثر دعویٰ کرتی ہیں کہ ان کی حمایت کے بغیر کانگریس مرکز میں حکومت نہیں بنا سکے گی۔انہوں نے جنوری میں کولکاتہ میں اپوزیشن جماعتوں کی ریلی منعقد کی تھی لیکن اس میں کانگریس صدر راہل گاندھی نے حصہ نہیں لیا تھا۔کانگریس نے ابھیشیک منو سنگھوی اور ملکا ارجن کھڑگے کو بنرجی کی یونائیٹڈ انڈیا ریلی میں ایک حمایتی خط کے ساتھ بھیجا تھا۔یہ پوچھنے پر کہ کیا کانگریس وزیر اعظم کے عہدے کے لئے بنرجی کی حمایت کرے گی؟ تو مترا نے کہاکہ کانگریس نہ تو بنرجی سے حمایت مانگے گی نہ ہی وزیر اعظم کے عہدے کے لئے ان کی حمایت کرے گی۔


Share: